26 فروری، 2018، 9:17 AM

اسرائیلی وزیر اعظم کو مزید دو کیسوں میں پولیس کی تفتیش کا سامنا

اسرائیلی وزیر اعظم کو مزید دو کیسوں میں پولیس کی تفتیش کا سامنا

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو مزید دو کیسوں میں پولیس تفتیش کا سامنا کرنا پڑے گا، اس سے قبل پولیس پہلے ہی وزیر اعظم پر کرپشن اور فراڈ کے الزامات عائد کرنے کی سفارش کرچکی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو مزید دو کیسوں میں پولیس تفتیش کا سامنا کرنا پڑے گا، اس سے قبل پولیس پہلے ہی وزیر اعظم پر کرپشن اور فراڈ کے الزامات عائد کرنے کی سفارش کرچکی ہے ۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنا امیج بہتر طور پر پیش کرنے کے لیے ایک ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی کو بہت سی مراعات دیں، یہ کمپنی موبائل سروس کے علاوہ ٹی وی چینلز بھی چلاتی ہے ۔ اس کے علاوہ نیتن یاہو کو ایک اور کیس میں بطور گواہ تفتیش کا سامنا ہے، یہ کیس جرمنی سے تین آبدوزوں کی خریداری میں ہونے والی مبینہ کرپشن سے متعلق ہے ۔ذرائع  کے مطابق پولیس نیتن یاہو سے جمعے کو پوچھ گچھ کرے گی، اس سے قبل اسرائیلی پولیس وزیر اعظم سے کرپشن کے الزامات کے تحت سات بار تفتیش کرچکی ہے اور اپنی رپورٹ میں پولیس نے گزشتہ ہفتے اٹارنی جنرل سے سفارش کی تھی کہ نیتن یاہو کے خلاف کرپشن اور فراڈ کے الزامات عائد کیے جائیں۔

News ID 1878997

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha